چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سوڈان میں پاکستان کےسفیر کی ملاقات

174
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سوڈان میں پاکستان کےسفیر میر بہروز ریکی بلوچ نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے میر بہروز ریکی کی بطور سفیر کارکردگی کو سراہا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی سفیر پاکستان اور سوڈان کے درمیان دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان، سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں سوڈان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔