- Advertisement -
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ کو واپڈا کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔چیئرمین واپڈا نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں واپڈا کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بتایا۔
چیئرمین سینیٹ نے واپڈا کےجاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا کی کارکردگی کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ڈیموں کی تعمیر کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415695
- Advertisement -