چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

66
Muhammad Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے افغان بہن بھائیوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیااور کہاکہ افغانستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر دلی رنج ہوا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے زلزلے سے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔