چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

119

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام نور ربانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی ملک غلام نور ربانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔