چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر پیغام

177
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام کی جانب سعودی عرب کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن مملکت سعودی عرب کے قیام کی علامت ہے اور مرحوم شاہ عبدالعزیز السعود کے بے مثال وژن اور قیادت کا ثبوت ہے۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وہ اس خاص دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی دلی مبارکباد پیش کرنا چاہیں گے ، ان کی مثالی قیادت اور اپنے عوام کی بہتری کے لئے غیر متزلزل عزم نے سعودی عرب کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک دیرینہ تعلق ہے جو باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، ہمیں سعودی عرب کی مملکت کا دوست اور شراکت دار ہونے پر فخر ہے اور اس خوشی کے موقع پر اپنے ہم سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ ہمارے دونوں قوموں کے درمیان تعلقات آنے والے سالوں میں مضبوط تر ہوں۔