چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر اظہارافسوس

61

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹ میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹوں کے لئے بلندی درجات اور شہدا کے اہل خانہ کو اللہ صبر جمیل عطا کرے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس حادثہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پائلٹوں کے درجات بلند کرے۔