اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کیلئے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ گئے۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔
محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ مرحوم سینیٹر کی قانون سازی اورجمہوریت کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم سینیٹر ایک مدبر سیاستدان تھے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ اپنے اشعار و گفتار کے ذریعے ایوان کے سنجیدہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں مہارت رکھتے تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم سینیٹر کے لواحقین کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔
چیئرمین سینیٹ کے ہمرا ہ سینیٹرز مرزامحمد آفریدی،احمد خان، نصیب اللہ، محمد جاوید عباسی،سجاد حسین طوری، ڈاکٹر اشوک کمار، اورنگ زیب، سردار محمد شفیق ترین، محمد اکرم اور دیگر موجود تھے۔