اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں ارشد شریف کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کہ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اورغم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹراسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف المانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔