چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا صحافی ضیاء شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

39
محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف صحافی، بانی خبریں اور چیف ایگزیکٹیو خبریں گروپ ضیاء شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ چئرمین سینیٹ نے مرحوم ضیا شاہد کی صحافت کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی،

قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی ضیاء شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔