چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ممبر سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

196

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف سیاستدان اور ممبر سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سید علی مردان شاہ کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا