چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

92
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردارفتح محمد بزدار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر ایک تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مرحوم کی ملک کے لئے سیاسی اورسماجی خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم سردار فتح محمد بزدار کے انتقال سے ملک ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعلی پنجاب اور مرحوم کے دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی فتح محمد بزدار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔