چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا چیف ایگزیکٹو خبریں گروپ ضیاء شاہد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

35
محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف صحافی، بانی خبریں اور چیف ایکزیکٹیو خبریں گروپ ضیاء شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے للہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم ضیا شاہد کی صحافت کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔