چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ڈاکٹر سید توقیر شاہ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

159
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینئر بیوروکریٹ و سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر ڈاکٹر سید توقیر شاہ کی آبائی رہائش گاہ گئے اور ان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر سید توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹر محمد عبدالقادر اور سینیٹر پرنس احمد عمر احمدزئی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔