چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

107
Muhammad Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہو ں نے حادثہ میں شہید ہونے والے نیوی اہلکاروں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے حادثہ میں شہید ہونے والے نیوی افسران اور اہلکار کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔