اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ہمیشہ مضبوط برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور مستقبل میں ترقی کے لئے مشترکہ حصہ داری کو جاری رکھیں گے، خواہ دفاعی تعاون ہو، معاشی، معاشرتی ترقی کے منصوبے ہوں یا مشکل حالات ہوں، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ پیر کو چین کے مشترکہ کمیٹی کے وفد کے …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا گوادر میں عطیات کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ہمیشہ مضبوط برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور مستقبل میں ترقی کے لئے مشترکہ حصہ داری کو جاری رکھیں گے، خواہ دفاعی تعاون ہو، معاشی، معاشرتی ترقی کے منصوبے ہوں یا مشکل حالات ہوں، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ پیر کو چین کے مشترکہ کمیٹی کے وفد کے ہمراہ گوادر میں عطیات کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر کو سالہا سال اگرچہ نظر انداز کیا گیا تاہم اب گوادر کا مستقبل تابناک ہے اور ہماری تمام کوششیں بار آور ثابت ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں اور سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت، بنیادی ڈھانچہ کی سست ترقی اور تعلیم کی کمی اہم مسائل ہیں اور گوادر میں ان مسائل پر قابو پانے کےلئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع امید کی ایک کرن ہے چین کی جانب سے شمسی توانائی کے 4 ہزار منصوبوں کا عطیہ ضلع کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلاتعطل توانائی کے بغیر ترقی اور خوشحالی بہت مشکل ہے ۔ چین کی جانب سے کھلے دل سے دیئے جانے والا یہ عطیہ گوادر کے لوگوں کےلئے مفید ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چینی سفارتخانے کی چین پاکستان فقیر کالونی مڈل سکول کے لئے 700 سکول یونیفارم کے عطیے کے فیصلے کا شکر گزار ہوں۔ یہ نہ صرف 700 طلباءکی زندگیوں کے لئے عطیات ہے بلکہ حقیقت میں 700 خاندانوں کے تابناک مستقبل کیلئے عطیات ہیں۔ جس میں سب تعلیم اور ان کی زندگی کا معیار بلند کرنے کے لئے فائدہ مند ہوں گی۔








