چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت

55
Sadiq Sanjrani
Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ شرمناک حرکت ہندوتوا بالادست بھارتی حکومت کے اسلامو فوبک ایجنڈے کو بے نقاب کرتی ہے، مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ بد ترین سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت کے اقدامات ان کے سیکولر اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتے ہیں۔