اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سیکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے جن کا بہت دکھ ہوا ہے۔
ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقع انتہائی افسوس ناک ہے۔چیئرمین سینیٹ نے شہید سیکیورٹی اہلکار وں کے درجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔