اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سکیورٹی اہلکاروںسمیت متعدد افراد کی شہادت پر رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا۔
محمد صادق سنجرانی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے شہید لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراصفر اورسپاہی قاسم مقصود کوخراج عقیدت بھی پیش کیا۔