اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے علامہ عباس کمیلی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔چیر مین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے جمہوریت کے لئے علامہ عباس کمیلی کی خدمات کو بھی اعتراف کیا اور سوگواران کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔