چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی لاہور قلندر کو شاندارجیت پر مبارکباد

64

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان سپر لیگ سیون کے فائنل میچ میں لاہور قلندر کی شاندارجیت پر مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس کے فائنل میں لاہور قلندر ٹیم نے جس شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاقابل تحسین ہے۔لاہور قلندر نے بہترین کھیل پیش کر کے شائقین کے دل جیت لئے اور اللہ تبارک تعالیٰ کا شکر ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھر پور لگن اور محنت سے فتح کو اپنے نام کیا۔انہوں نے کہا کہ تعمیری سوچ کے فروغ اور تخلیقی سرگرمیوں کو بڑھانے میں کھیلوں کا ایک اہم مقام ہے۔

صوبائی و علاقائی سطح پر مختلف کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی بدولت نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کابھرپور طریقے سے مظاہرہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا فروغ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہترین ہے۔