اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نگراں کابینہ کے اراکین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگراں کابینہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت میں شامل وزرا ء قابل، باصلاحیت، تجربہ کار اور ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ،ان کی کاوشوں سے ملک کے مسائل کےحل میں نمایاں بہتری آئے گی۔