چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کومبارکباد

108
Sadiq Sanjrani
Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن(پی آر اے) کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر عثمان خان،نائب صدر احمد نواز، سیکرٹری جنرل نوید اکبر چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری شاکر عباسی، فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین اور گورننگ باڈی کے ممبران آسیہ انصر، عائشہ ناز، عبدالرزاق کھٹی،عاطف شیرازی، جاوید نور،نادر گرمانی اورصائمہ ملک ودیگر کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محمد صادق سنجرانی نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ پی آر اے کی نو منتخب قیادت پارلیمان اور صحافیوں کے مابین روابط کو مزید مربوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آزادصحافت موجودہ دو ر کی اہم ضرورت بن چکا ہے پاکستان آزاد میڈیا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے کامیاب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی اور اس اْمید کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدران صحافیوں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اْجاگر کر کے متعلقہ فورم سے حل کیلئے معاون ثابت ہونگے۔