23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چاغی کے تعلیمی اداروں کے طلباءکے...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چاغی کے تعلیمی اداروں کے طلباءکے وفد سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ ترقی پسندانہ سوچ کے مالک ہیں اور وہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے اقدام اور اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ چاغی کے تعلیمی اداروں کے طلباءکے 40 رکنی وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے نوجوان نسل کو ایسی مثبت سرگرمیوں کی طرف مبذول کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کی بدولت ان کے علم میں اضافہ ہو اور وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ طلباءمستقبل کے لیڈر ہیں اور انہیں اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز کرنی چاہئے تاکہ صوبے کی ترقی اور ملک کی خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے تعلیمی دوروں کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ طلباءصوبے اور وفاق کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ چاغی کے تعلیمی اداروں کے طلباءان دنوں سپورٹس کمپلیکس میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں شریک ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=121165

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں