چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پرارشد ندیم کو مبارکباد

210
چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پرارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

پیر کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔