کوئٹہ۔11مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہفتہ کو یہاں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی اورانہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک وصوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے مرکز وصوبہ کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ۔
محمد صادق سنجرانی نے گورنر بلوچستان کی کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔