کوئٹہ۔04نومبر (اے پی پی )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ چین کے نیشنل ڈیوپلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن این ڈی آر سی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک منصوبہ کے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی جے جے سی کے اعلی سطحیٰ وفد نے گوادر کا دورہ کیا وفد میں چینی حکام سمیت،چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو بختیار صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی صوبائی سیکریٹری انرجی شیر یار تاج، چینی سفیر اور چین کا ادارہ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے وائس چیئرمین سمیت مختلف چینی کمپنیوں کے سربراہ شامل تھے۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی،چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر وفاقی وزیر خسرو بختیار صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی صوبائی سیکریٹری بلوچستان انرجی شیر یار تاج نے چینی وفد کے ہمراہ گوادر میں تین سو میگاواٹ کول بیسڈ پاو¿ر پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد سمیت گوادر پورٹ اتھارٹی کے احاطے میں پورٹ اتھارٹی کے تین منزلہ زِربار کمرشل کمپلکس کا افتتاح بھی کردیا.اس موقع پر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید طر ز تعمیر کا زربار کمرشل کمپلکس پانچ سو ملین روپے کی لاگت سے دوسال کی مدت میں مکمل ہوا ہے ا س قبل چیئرمین سینٹ سینیٹر محمد صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے چینی وفد کے ہمراہ نارتھ فری زون اور ایکسپریس وے کے زیر تعمیر منصوبوں کا بھی معائینہ کیا جہاں انھیں ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،اپنے دورہ گوادر کے موقع پر چین کے سفیر نے چینی حکومت کی جانب سے چار ہزار شمسی سولر پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے ،چینی حکومت کی جانب سے دیئے گئے یہ سولر پینل خیر سگالی جزبے کے تحت گوادر کے عوام میں مفت تقسیم کئے جائیں گے ،چینی سفیر نے پاک چائینہ فرنڈشپ اسکول کی توسیع بھی کردی، مڈل اسکول کی توسیع کی جائے گی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ تین سو میگاواٹ کول پاو¿ر پلانٹ کی تکمیل کے بعد گوادر سمیت مکران بھر میں بجلی کی کمی کا مسلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا، یہ منصوبہ برادر ملک چین کی جانب سے ہے جو اپنی میعاد کے مطابق مکمل کی جائے گی ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زربار کمرشل کمپلکس ایک بہترین پروجیکٹ ہے ،اس کمرشل کمپلکس کی تکمیل سے گوادر پورٹ پر ون وینڈو شاپنگ کی سہولت موجود ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بہترین پروجیکٹ ہے جس کی تکمیل سے یہاں کمرشل سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔تقریب سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر تجارتی مرکز بننے نہیں جارہا بلکہ بن چکا ہے، گوادر پورٹ خطے کے ممالک کیلئے موثر رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور چین کی دوستی اور اعتماد کا ایک اعلیٰ مثال ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ،ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کی ترقی و خوشحالی ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے ،اس موقع پر چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سمیت وفد میں شامل حکام نے گوادر فری زون کے احاطے میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت پودے لگائے تقریب میں سینیٹر بابر بلوچ، بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی، چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر پاکستانی و چینی اعلی حکام بھی موجود تھے. تقریب میں پاک چائینہ اسکول کی طالبات نے پاکستان اور چین دونوں ممالک کے قومی ترانے سریلی آواز میں پیش کئے اور اسٹیج پر پرفارم کرکے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔