اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کے بیرون ملک دورے کی بناءپر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ بدھ سے قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری قائمقام چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔