اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔
جمعہ کو ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ عالمی قوانین کے مطابق ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے غزہ میں اموات روکنے اور رہائی کیلئے بامعنی مذاکرات کیلئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ آزاد فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کیا جائے ۔