چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا

84

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عرفان الحق صدیقی اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری شامل ہیں جو چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔