اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔