چیئرمین سینیٹ نے مارگلہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

126
ایوان بالا
ایوان بالا

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مارگلہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر رانا محمود الحسن نے تحریک پیش کی کہ مارگلہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کو وضع کرنے کا بل مارگلہ انٹرنیشنل یونیوسٹی بل 2023 قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔