چیئرمین سینیٹ کاسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے انتقال پراظہار تعزیت

72

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹررحمان ملک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ایک دیرینہ دوست اور قومی رہنما کی موت کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اہم قومی سیاست دان اور دانشور سے محروم ہو گیا۔