- Advertisement -
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔
- Advertisement -
دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576034
- Advertisement -