- Advertisement -
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق شیلا جیکسن لی پاکستان کی سپورٹر اور دوست تھیں،ان کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شیلا جیکسن لی نے کانگریس میں پاکستان کے لئے آواز بلند کی۔پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شیلا جیکسن لی کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -