چیئرمین سینیٹ کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار

49

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری کی دادی محترمہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور قائد ایوان اعظم نظیر تارڑ نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔