- Advertisement -
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہا کیاہے۔
بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ زائرین کی بس ہو پیش آنے والے حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا ۔اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
- Advertisement -
چیئرمین سینیٹ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی ۔اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا گو ہوں ۔ مزید برآں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی اس واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=496090
- Advertisement -