اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ اداروں کو اقدا مات میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ایک عالمی مسئلہ ہیں ، مشترکہ کوششوں سے ہی منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے، اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، بارش کے دوران لوگوں کو احتیاتی تدابیر احتیار کرنی چاہئے۔