37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے...

چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر ہم سب متحد ہوں،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی نے باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغازکر دیا ہے جس کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

چیئرمین نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کر دیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے لیے حکومت اور اپوزیشن بينچز سے چار چار افراد کو نامزد کیا جائے ، موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مجھ سے حکومت نے معاشی اور سیاسی بحران بشمول عام انتخابات کے انعقاد پر مذاکرات کا آغاز کرنے اور سہولت کاری فراہم کرنے کےلیے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبران سینیٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے،میں نے یہ اہم ذمہ داری سنبھالی ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشترکہ کنوینئر شپ میں سیاسی مذاکرات کے لیے دس ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے،حکومت اور اپوزیشن سے چار چار ارکان کمیٹی کہ حصہ ہوں گے، 2 روز کے اندر اپوزیشن اور حکومتی بينچز سے 4 چار ممبران کمیٹی کے لیے نامزد کیے جائیں ۔چیئرمین سینیٹ آفس اور سینیٹ سیکرٹریٹ کمیٹی کی سہولت کاری کے لیے دستیاب رہیں گے،پاکستان کی خاطر ہم سب متحد ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=361013

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں