چیئرمین سینیٹ کا تربت میں مسلح افراد کے حملے میں پانچ افراد کے قتل پراظہار افسوس

98
چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نےبلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد کے حملے میں پانچ افراد کے قتل پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سےجاری بیان کے مطابق انہوں نے جاں حق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اُن کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی ۔

چیئرمین سینیٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معصوم شہریوں اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث شدّت پسندوں کو فوری گرفتار کرتے ہوئے کیفر کردار پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہ یہ کھلی دہشتگردی ہے اور دہشتگرد امن اور انسانیت کے دُشمن ہیں۔ یہ اقدام بلوچستان میں امن کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش کا حصہ ہے۔ پاکستان میں قیام امن کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔