اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ متاثر ہ خاندانوں کو فوری طور پر ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
محمد صادق سنجرانی نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے مرحومین کے درجات کی بلندی اورغم زدہ خاندانوں کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹراعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔