چیئرمین سینیٹ کا رواں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ کااعلان

62

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رواں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ کااعلان کیا۔ پیر کو ایوان بالاکے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے پینل آف پریذائیڈنگ کااعلان کیا جس میں سینیٹرز علی ظفر، دلاور خان اور ثمینہ ممتاز شامل ہیں۔ یہ اراکین چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی میں ایوان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔