اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سماء نیوز کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود اور نیوز ون کے کنٹرولر نیوز عارف محمود کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کواپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔