چیئرمین سینیٹ کا شوکت علی لالیکا اور ان کی اہلیہ کے ٹریفک حادثہ میں انتقال پراظہارافسوس

178
Muhammad Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا اور ان کی اہلیہ کا ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار،

قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سابق صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔