چیئرمین سینیٹ کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

113
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔