اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے معروف ادکار قومی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قوی خان نے ٹی وی، فلم، اور ریڈیومیں اپنے فن کالوہا منوایا۔شوبز کی دنیا ایک نامور اداکار سے محروم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوی خان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ءتادیر پر نہیں گا۔قومی خان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار تھے، شوبز کی دنیا میں ان کی نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان کا انتقال پاکستان کے فن کے شعبے کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے لیجنڈادکار کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی معروف اداکار قومی خان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔