چیئرمین سینیٹ کا ممبرقومی اسمبلی قادرخان مندوخیل کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

275
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ممبرقومی اسمبلی قادرخان مندوخیل کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے قادر خان مندوخیل کے والد کی مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی اورکہا کہ اللہ پاک سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرجمیل عطا فرمائے۔