اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے موٹروے سالٹ رینج پر گیس بائوزر ٹرک اور کارکے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے بھی اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں موٹروے سالٹ رینج پر ہونے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔