اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 66 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتی ہے،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کے 66 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر ) کے 66ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر نے 1958 میں دشمن کے خلاف جرات اور بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کی بہادری اورشجاعت کے اعتراف میں انہیں ملک کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز (نشان حیدر) سے نوازا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ مادر وطن کے لئے پاک افواج کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہدا کی قربانیاں اتحاد ،اخوت ، بھائی چارے اورحب الوطنی کا درس دیتی ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میجر طفیل محمد شہید کے درجات بلند کرے۔