چیئرمین سینیٹ کا نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر اظہار تعزیت

142

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کاسی کے والد اور عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ سیاستدان نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کےمطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی کو فون کیا اوران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

انہوں نےکہاکہ مرحوم نواب عبد الظاہر کاسی ایک عظیم انسان تھے ۔ مرحوم عبدالظاہر کاسی کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ چیئرمین سینیٹ نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔