چیئرمین سینیٹ کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر صدیق ساجد کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

76

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر صدیق ساجد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ دریں اثناءڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرس لیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹرسید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بھی صدیق ساجد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔